ممبئی ایشیاء کا نیا "ارب پتّی مرکز" بن گیا

بھارت کا شہر ممبئی ایشیاء کا نیا "ارب پتّی مرکز" بن گیا

2120302
ممبئی ایشیاء کا نیا "ارب پتّی مرکز" بن گیا

بھارت کا شہر ممبئی ایشیاء کا نیا "ارب پتّی مرکز" بن گیا ہے۔

نکئی ایشیاء آرگنائزیشن  نے شنگھائی کے ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ممبئی اپنے 92 ارب پتّی شہریوں کے ساتھ چین کے دارالحکومت بیجنگ کو پیچھے چھوڑ کر برّاعظم ایشیا میں سب سے زیادہ ارب پتّیوں والا شہر بن گیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق 119 ارب پتّیوں کے ساتھ نیویارک دنیا میں پہلے نمبر پر، 97 ارب پتّیوں کے ساتھ  لندن دوسرے نمبر پر  اور 92 ارب پتّیوں کے ساتھ ممبئی تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ممبئی  کی اقتصادیات نے 2023 میں 7،5 فیصد بڑھوتی دِکھائی ہے۔ بھارت بھر میں ارب پتّیوں کی کُل تعداد 271 ہے۔

ملکی حوالے سے814 ارب پتّیوں کے ساتھ چین  دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ملک میں امیروں کی تعداد  میں 2022 کے مقابلے میں 155 افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

800 ارب پتّیوں کے ساتھ امریکہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں