ترکی: سال 2021 میں ترکی نے 55 ممالک کو شہد برآمد کیا

گذشتہ سال ترکی نے 55 ممالک کےہاتھ 9 ہزار 875 ٹن شہد فروخت کر کے 3 کروڑ 4 لاکھ 98 ہزار 600 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا

1768600
ترکی: سال 2021 میں ترکی نے 55 ممالک کو شہد برآمد کیا

گذشتہ سال 55 ممالک کے دستر خوان پر ترکی کا شہد جلوہ فگن ہوا۔

ترکی مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونینDKIB کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال ترکی نے 55 ممالک کےہاتھ 9 ہزار 875 ٹن شہد فروخت کر کے 3 کروڑ 4 لاکھ 98 ہزار 600 ڈالر زرِ مبادلہ کمایا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ترکی کی شہد کی برآمدات 5 ہزار 972 ٹن اور حاصل کردہ زرِ مبادلہ 2 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 972 ڈالر تھا جس میں گذشتہ سال مقدار کے اعتبار سے 65 فیصد اور زرِ مبادلہ کے اعتبار سے 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2021 میں جن ممالک کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا ان میں امریکہ، جرمنی، اسپین، بلغاریہ اور اسرائیل سرفہرست رہے۔

ترکی نے 2021 میں 2020 کے مقابلے میں چند مختلف منڈیوں مثلاً اٹلی، مراکش، مصر، منگولیا، ونزویلا، پاکستان، کینیا، آئرلینڈ، البانیہ اور سوڈان کو بھی شہد کی برآمد کی۔

 



متعللقہ خبریں