ترکی کی اچار کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں ترکی کی اچار کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

1751216
ترکی کی اچار کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں ترکی کی اچار کی برآمدات 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

بحیرہ ایجئین برآمداتی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق سال 2021 میں ترکی نے 129 ممالک کو اچار برآمد کیا۔

بیان میں ایجئین تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کنندگان یونین کے سربراہ خیر الدین اُچاک نے کہا ہے کہ رواں سال میں جنوری سے نومبر تک اچار کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہیں۔

سال 2021 کے جنوری۔ نومبر دورانیے کے دوران 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے اچار کی طلب کے ساتھ جرمنی پہلے نمبر پر رہا۔

4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس دورانیے میں انگلیڈ کو 2 کروڑ 50 لاکھ اور رومانیہ کو 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اچار برآمد کیا گیا۔



متعللقہ خبریں