یورو زون میں افراط زر گزشتہ 25 برسوں کی بلند ترین سطح پر

یورو زون میں ماہ  اکتوبر میں 4٫1 جبکہ ماہ نومبر میں سالانہ شرحِ افراط زر  4٫9 فیصد

1740909
یورو زون میں افراط زر گزشتہ 25 برسوں کی بلند ترین  سطح پر

یورو زون میں ماہ نومبر میں  سالانہ  افراط زر  کی شرح 4٫9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ گزشتہ 25 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔

یورو  سٹیٹ   نے یورو زون کی ماہ نومبر کی سالانہ افراط زر رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق  یورو زون میں ماہ  اکتوبر میں 4٫1 جبکہ ماہ نومبر میں سالانہ شرحِ افراط زر  4٫9 فیصد رہی ہے۔

یورو زون میں افراط زر کے نمایاں عناصر پر نظر ڈالیں تو، سب سے زیادہ سالانہ افراط زر 27.4 فیصد کے ساتھ  شعبہ توانائی میں  ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد  2.7 فیصد کے ساتھ سروسز، 2.4 فیصد کے ساتھ نان انرجی انڈسٹریل پروڈکٹس اور 2.2 فیصد کے ساتھ فوڈ، الکحل اور تمباکو کی مصنوعات  کا نمبر آتا ہے۔

نومبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح جرمنی میں 6 فیصد، فرانس میں 3.4 فیصد، اسپین میں 5.6 فیصد، اٹلی میں 4 فیصد، نیدرلینڈز میں 5.6 فیصد، بیلجیئم میں 7.1 فیصد، لاٹویا میں 7.4 فیصد اور لیتھوانیا میں 9.3 فیصد کی سطح  تک رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں