ماحول دوست ایندھن کی فراہمی کےلیے شمالی قبرص سے تعاون ہوگا: وزیر توانائی

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  نے  کہا ہے کہ  شمالی قبرص کے ساتھ موجود منصوبوں میں سب سے پہلے ایل این جی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔

1736754

 وزیر توانائی نے انطالیہ میں منعقدہ 11 ویں ترک توانائی اجلاس کے دوران شمالی قبرصی  ہم منصب سعاد آتون سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر  دونمیز نے کہا کہ بیشتر ممالک اس وقت ماحول دوست اور فوسل ایندھن کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں، اس حوالے سے  ہم شمالی قبرص سے تعاون  کریں گے،پہلے مرحلے پر وہاں موجود فیول آئل کی تنصیبوں کو قدرتی گیس کی تنصیبوں میں تبدیل کرنے پر غورکای گیا ہے اور امید ہپے کہ مشترکہ منصوبوں کے درمیان ایل این جی گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔

 فاتح دونمیز نے کہا کہ شمالی قبرص میں برقی موٹر کار کےمنصوبے میں بھی ہماری دلچسپی شامل ہے،ان گاڑیوں کے لیے بجلی کی زیادہ ضرورت پڑے گی جس کےلیے ہم شمالی قبرص سے تعاون کریں گے۔

متعللقہ خبریں