ترکی: 73 روزہ برآمداتی سیزن میں 152 ملین ڈالر کی برآمدات

ترکی نے سٹرس فروٹ کے برآمداتی سیزن کے پہلے 73 دن میں 152 ملین ڈالر مالیت کی خارجہ فروخت کی

1735123
ترکی: 73 روزہ برآمداتی سیزن میں 152 ملین ڈالر کی برآمدات

ترکی نے سٹرس فروٹ کے برآمداتی سیزن کے پہلے 73 دن میں 152 ملین ڈالر مالیت کی خارجہ فروخت کی۔

سٹرس فروٹ کا برآمداتی سیزن 20 اگست کو شروع ہوا اور 31 اکتوبر تک بیرونی ممالک کے ہاتھ کی گئی فروخت سے ملکی اقتصادیات کو اہم سطح پر زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔

73 روزہ برآمداتی دورانیے میں 152 ملین ڈالر کی بیرونی فروخت کی گئی اور اس فروخت میں 7 کروڑ 10 لاکھ 58 ہزار ڈالر مالیت کے ساتھ لیموں کی برآمدات پہلے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد 6 کروڑ 18 لاکھ 29 ہزار ڈالر کے ساتھ مالٹے کی برآمدات دوسرے، 1 کروڑ 15 لاکھ 56 ہزار ڈالر کے ساتھ گریپ فروٹ تیسرے اور 74 لاکھ 54 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات چوتھے نمبر پر رہیں۔

تہتر روزہ برآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات روس کے ہاتھ کی گئیں۔ اس کے بعد 2 کروڑ 19 لاکھ 17 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق دوسرے۔ 1 کروڑ 29 لاکھ 95 ہزار ڈالر کے ساتھ یوکرائن تیسرے، 67 لاکھ 71 ہزار ڈالر کے ساتھ رومانیہ چوتھے اور 46 لاکھ 98 ہزار ڈالر کے ساتھ بلغاریہ پانچویں نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں