بھارت: بجلی کی پیداوار میں کمی،بحران کا خطرہ

وزیر توانائی راج کمار سنگھ نے کہا کہ 40-50 گیگا واٹ کی استعداد کے حامل ہمارے بجلی گھروں کے لیے اس وقت صرف تین روز کا کوئلہ باقی بچا ہے

1715156
بھارت: بجلی کی پیداوار میں کمی،بحران کا خطرہ

بھارت میں بجلی کے بحران کا خطرہ ہے ۔

بتایا گیا  ہے کہ بھارت میں بجلی کی پیداوار کا انحصار کوئلے پر ہے جس کی طلب میں اضافے سے یہ خطرہ پیدا ہوا ہے ۔۔

وزیر توانائی راج کمار سنگھ نے کہا کہ 40-50 گیگا واٹ کی استعداد کے حامل ہمارے بجلی گھروں کے لیے اس وقت صرف تین روز کا کوئلہ باقی بچا ہے۔

وزیر نے بتایا ک ملک کے بیشتر بجلی گھر کوئلے سے چلتے ہیں،ہمیں ان کی پیداوار برقرار رکھنے کے لیے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے جو کہ ایک بحران میں بدل سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہم کول انڈیا لیمیٹڈ اور NTPC کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں