امسال ترکی کی شرح نمو 6 فیصد تک رہے گی، موڈیز

موڈیز نے عالمی ماکرو ظاہری  حیثیت 2021۔2022 رپورٹ کے سلسلے کی اگست 2021 اشاعت جاری کی ہے

1700666
امسال ترکی کی شرح نمو 6 فیصد تک رہے گی، موڈیز

عالمی کریڈٹ ریٹنگ  ادارے موڈیز نے ترک معیشت کی 2021 کے لیے شرح نمو کے تخمینہ کو 5 سے 6 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

موڈیز نے عالمی ماکرو ظاہری  حیثیت 2021۔2022 رپورٹ کے سلسلے کی اگست 2021 اشاعت جاری کی ہے۔

رپورٹ میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ عالمی سطح پر معاشی صورتحال میں بحالی آرہی ہے تا ہم کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ   کے پھیلاؤ کا خطرہ تا حال ٹل نہیں سکا۔

زیادہ تر جی۔20 اقتصادیات  کے  لیے افراط زر کی شرح  کے بلند سطح پر رہنے اورسال 2022 میں اس میں گراوٹ کی توقع  کی جانب اشارہ کرنے والی رپورٹ میں گزشتہ برس  3.2 فیصد تک کساد بازاری کا سامنا کرنے والی جی۔20 معیشت  کے رواں سال 6.2  جبکہ 2022 میں 4.5 فیصد تک ترقی کرنے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں  ترک معیشت کی  امسال  شرح نمو کا تخمینہ 6 فیصد تک ہے، ماہ مئی میں یہ شرح 5 فیصد دکھائی گئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں