ترکی: سال کے پہلے نصف میں زیتون اور زیتون کی مصنوعات سے 136 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا

ترکی نے رواں سال کے پہلے نصف میں زیتون اور زیتون کے تیل  کی برآمدات سے 136 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا

1682230
ترکی: سال کے پہلے نصف میں زیتون اور زیتون کی مصنوعات سے 136 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا

ترکی نے رواں سال کے پہلے نصف میں زیتون اور زیتون کے تیل  کی برآمدات سے 136 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔

بحیرہ ایجئین زیتون اور زیتون کے تیل کی برآمداتی یونین کے سربراہ دواد ایر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ زیتون اور زیتون کے تیل کی برآمدات کی زیریں مصنوعات پر نگاہ ڈالنے  سے سب سے زیادہ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں 77 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ خوردنی زیتون سرفہرست ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 55 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ زیتون کا تیل دوسرے اور تقریباً 4 ملین ڈالر کے ساتھ پومیک آئل تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ سال کے پہلے نصف میں 136 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں اور 2020-2021 کے سیزن میں ہم ملک کے لئے 300 ملین ڈالر زرِمبادلہ کمانے کا ہدف رکھتے ہیں۔


ٹیگز: #زیتون

متعللقہ خبریں