سال 2020 میں ترکی کی ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار نے عالمی اوسط کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکی نے گذشتہ سال بجلی کی کُل پیداوار  کے 12 فیصد کو ہوا اور سورج  سے پورا کر کے عالمی اوسط سے اوپر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

1610565
سال 2020 میں ترکی کی ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار نے عالمی اوسط کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکی نے گذشتہ سال بجلی کی کُل پیداوار  کے 12 فیصد کو ہوا اور سورج  سے پورا کر کے عالمی اوسط سے اوپر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان وسائل سے بجلی کی پیداوار کو 2015۔2020 کے ادوار میں 3 گنا کر دیا ہے۔

لندن کے ماحولیات و توانائی  سے متعلق تھنک ٹینک ' ایمبر 'کی"2021 گلوبل الیکٹرک  اندازہ رپورٹ کی معلومات کے مطابق ترکی کی بجلی کی طلب گذشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 کے اضافے سے 301.5 ٹیرا واٹ آوور ہو گئی ہے۔

سال 2020 میں ترکی کی بجلی کی کُل پیداوار  302 ٹیرا واٹ آوور رہی۔ اس دورانیے میں بجلی کی پیداوار کا 43 فیصد قابل تجدید وسائل سے اور 57 فیصد کوئلے اور قدرتی گیس سمیت دیگر وسائل سے حاصل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابل تجدید وسائل میں ونڈ انرجی اور سولر انرجی کے ذریعے ترکی کی بجلی کی پیداوار کا 12 فیصد حاصل کیا گیا ہے۔ ان اعدا و شمار کے ساتھ ترکی نے دنیا میں ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار میں عالمی اوسط کے 9.4  فیصد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی جی۔20 ممالک میں ونڈ اور سولر  وسائل سے سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ امریکہ، فرانس اور برازیل جیسے ممالک سے آگے ہے۔

گذشتہ سال ترکی کی ونڈ اور سولر انرجی کی پیداوار میں  15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان دونوں وسائل سے بجلی کی پیداواری صلاحیت  بھی تقریباً 2 ہزار میگا واٹ اضافے کے ساتھ 16 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز: #سولر , #ونڈ

متعللقہ خبریں