ترکی: سال کے پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کو 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا

ترکی نے رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کے ہاتھ 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد فروخت کیا

1605365
ترکی: سال کے پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کو 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا

ترکی نے رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کے ہاتھ 4.1 ملین ڈالر مالیت کا شہد فروخت کیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمداتی یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور فروری کے مہینوں میں 27 ممالک کے ہاتھ 1039 ٹن شہد فروخت کر کے 41 لاکھ 43 ہزار 579 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا ان میں 13 لاکھ 4 ہزار 114 ٹن  کے ساتھ جرمنی پہلے، 11 لاکھ 48 ہزار 989 ٹن کے ساتھ امریکہ دوسرے  اور 2 لاکھ 15 ہزار 537 ٹن کے ساتھ کویت تیسرے نمبر پر رہا۔

مشرقی بحیرہ اسود سے جنوری۔ فروری کے دوران برطانیہ، پاکستان، چین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات  کو کُل 3 لاکھ 16 ہزار 277 ڈالر مالیت کا شہد برآمد کیا گیا۔

ان برآمدات سے حاصل شدہ ایک لاکھ 81 ہزار 891 ڈالر زرِ مبادلہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ رہا۔


ٹیگز: #شہد

متعللقہ خبریں