ترکی عام وبا کے ایام میں چین کے ہمراہ ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے، نائب صدر

ترکی کی قومی پیداوار میں  گزشتہ سال 1.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

1592917
ترکی  عام وبا کے ایام میں چین کے ہمراہ ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے، نائب صدر

نائب صدر فواد اوکتائے نے عام وبا کے دوران ترکی کے ترقی کے عمل میں کمی نہ آنے کا اظہار کیا ہے۔

فواد اوکتائے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں  سال2020 کی شرح نمو کے بارے میں  لکھا ہے کہ  اس عام وبا کے ایام میں بھی ترک معیشت  اپنی ڈگر پر برقرا ر رہی ہے۔  جی۔20 ممالک کے اندر چین کے ہمراہ  ترقی کرنے والے   ہم دو ممالک ہیں، ہم اپنے اس سفر میں نہیں رکیں گے ۔

 ترکی کی قومی پیداوار میں  گزشتہ سال 1.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جبکہ سال 2019 کی چوتھی سہہ ماہی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.9 فیصد کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں