ترکی کی، ونڈ انرجی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

2021 میں بھی ہماری ہوائیں ریکارڈ سطح پر چل رہی ہیں۔ ہوا سے بجلی کی پیداوار تاریخ میں پہلی دفعہ ماہانہ سطح پر 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے: وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز

1589084
ترکی کی، ونڈ انرجی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ترکی کی، ونڈ انرجی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کی ونڈ انرجی پیداوار ماہِ جنوری میں تاریخ میں پہلی دفعہ 10 فیصد کی شرح کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔

دونمیز نے  جاری کردہ ٹویٹ  میں کہا ہے کہ " 2021 میں بھی ہماری ہوائیں ریکارڈ سطح پر چل رہی ہیں۔ ہوا سے بجلی کی پیداوار  تاریخ میں پہلی دفعہ ماہانہ سطح پر 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ جنوری میں پیدا کردہ بجلی کا 10.7 فیصد ہم نے اناطولیہ کی ٹھنڈی ہواوں سے حاصل کیا ہے"۔

واضح رہے کہ ماہِ جنوری سے ترکی کی انسٹالڈ کپیسٹی 9 ہزار 7 میگا واٹ  کے ساتھ ریکارڈ سطح پر رہی۔



متعللقہ خبریں