وزیراعظم شہباز شریف کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا عزم

اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں دئیے گئے بین المذاہب افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی بحالی، طرز حکمرانی میں اصلاحات اور ملک کے عوام کی بہتری کو حکومت کے ایجنڈے کامحورقراردیا

2121324
وزیراعظم شہباز شریف  کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا عزم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے تجارت بڑھانے سمیت اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں دئیے گئے بین المذاہب افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقتصادی بحالی، طرز حکمرانی میں اصلاحات اور ملک کے عوام کی بہتری کو حکومت کے ایجنڈے کامحورقراردیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین پاکستان کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز یکساں انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے آئین میں دیئے گئے آئینی حقوق کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے حالیہ برسوں کے دوران بہت سی پالیسیاں اورقانونی وعملی اقدامات کئے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ ہم نے ترقی کی رفتارکوتیزکرنے پراپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور ہم نے اپنی معیشت کومضبوط بنانے کیلئے اپنے قومی استعدادسے مکمل استفادہ کرنے کا عزم کررکھاہے۔

انہوں نے کہاکہ اہم قومی مفادات ، عوا م کے تحفظ وسلامتی، اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس پرفوری عملدرآمدناگزیرہے۔

شہبازشریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لئے پاکستان کے مضبوط موقف کااعادہ کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں