شانگلہ میں خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 ہلاک

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں 5 چینی شہری اور ان کا ڈرائیور شامل ہے

2120603
شانگلہ میں  خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 ہلاک

شانگلہ میں مسافر وین کو خود کش دھماکے میں اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق مسافر وین کو بشام کے مقام پر دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں 5 چینی شہری اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں صدرِ مملکت آصدر زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں