چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے ہم بھی غربت سے نجات کے متمنی ہیں، وزیر اعظم پاکستان

دورہ چین ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے ، آئندہ ہفتے  بھی چین کا دورہ کروں گا

1770133
چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے ہم بھی غربت سے نجات کے متمنی ہیں، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے چینی  ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے  ہوئے  ایجنڈے کے  کئی  معاملات پر اظہار  خیال کیا ہے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کو امداد فراہم کرے  اور انسانی بحران سے بچانے میں تعاون کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے جس پر  عالمی برادری اپنی  خاموشی اب توڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا  کہ چین نے 40سال محنت کی اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر لوگوں کو غربت سے نکالا، میرا بھی بنیادی مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، میں پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی اصول سے رہنمائی لینا اور چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس ماڈل کے ذریعے چین نے اجتماعی طور پر سبھی کو ترقی میں حصہ دار بنایا۔

پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ہم  چین کے ماڈل سے بہت کچھ  سیکھ سکتے ہیں،  ہم بھی اسی  طریقہ کار کو اپنانے کے خواہاں ہیں، دورہ چین ہمیشہ خوشی کا باعث رہا ہے ، آئندہ ہفتے  بھی چین کا دورہ کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں معیشت کوبہتر کرنے کےلیے مزیداقدامات کرنے ہوں گے، بدقسمتی سے معیشت پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی ، پاکستان چاہتاہے اپنی پیداوار بڑھائے اور زراعت کوبہتر کرے ، زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبے میں چین سے معاونت کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے دنیا بھر   میں کھیلوں  کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، چینی کھلاڑیوں کو بھی ہم کرکٹ سکھانے کے خواہش مند ہیں ، خیبرپختونخوا میں گلگت سمیت دیگر علاقے کھیل کے لیے بہترین ہیں۔



متعللقہ خبریں