پاک آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی تعاون تنظیم کا  افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرنا  انتہائی اہمیت کا حامل ہے

1750016
پاک آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  سعودی وزیر خارجہ سے  ملاقات سر انجام پائی۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پرمہمان وزیر کا شکریہ  بھی ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا  افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرنا  انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپاا ستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور سرحدی  نظم و نسق اور وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

انہوں  نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں