وزیراعظم عمران خان کی اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے گندم ، یوریا کھاد ، چینی ، آٹا اور پیٹرول کی سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا

1741676
وزیراعظم عمران خان  کی اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے معمول سے ہٹ کر ضروری اقدامات اٹھائے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے گندم ، یوریا کھاد ، چینی ، آٹا اور پیٹرول کی سمگلنگ اورمنی لانڈرنگ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد مہنگائی کے خلاف عوام کو ریلیف دینا ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی سمگلنگ سے ملکی معیشت کوزبردست دھچکا لگا ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ سمگلنگ کی وجہ سے اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس سے مہنگائی بڑھتی ہے ۔اجلاس کو بتایاکہ کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے منی لانڈرنگ اورڈالرز ذخیرہ کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ سرحدی راہداریوں پرنفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ اشیاء کی نقل وحمل پرنظر رکھی جاسکے اورہرلوڈ کا اندراج ہوتا کہ اس کی جانچ پڑتال کی جاسکے ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پٹرول کی سمگلنگ کنٹرول کرنے اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں