معروف ایٹمی سائنس دان عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 85 سال تھی

1717361
معروف ایٹمی سائنس دان عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان انتقال کر گئے ہیں۔

 ان کی عمر 85 سال تھی اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال کے آئی سی یو وار ڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج صبح جانبرنہ ہوسکے۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازجنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی۔  

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔

آج کے دن تمام سرکاری عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم  سرنگوں رہے گا۔

وہ پہلے پاکستانی نہیں جنہیں تین صدارتی اعزازات دو بار نشان امتیاز اور ایک بار ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ 

پاکستانی ایٹم بم کے خالق ہندوستان کے شہر بھوپال میں 1936ء میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے اپنے خاندان کیساتھ وہ کراچی منتقل ہو گئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ 1967میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹراور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں وہ پاکستان لوٹ آئےـ

ذوالفقار علی بھٹو کی دعوت پر’’انجینئری ریسرچ لیبارٹریز‘‘ کے پاکستانی ایٹمی پروگرام میں حصہ لیا۔

بعد ازاں اس ادارے کا نام صدر پاکستان جنرل محمد ضیا الحق نے یکم مئی 1981ء کو تبدیل کرکے ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

ڈاکٹرعبد القدیر خان نے نومبر 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی۔ عبد القدیرخان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔



متعللقہ خبریں