عالمی برادری افغان عوام کوامداد کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں صورت حال مزید بگڑتی ہے تو دوسرے نتائج سمیت افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا

1714823
عالمی برادری افغان عوام کوامداد کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کرے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو انسانی اور معاشی امداد کی فراہمی کیلئے مربوط اقدامات کرے۔

اپنے کینیا کے ہم منصب RAYCHELLE OMAMO سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں صورت حال مزید بگڑتی ہے تو دوسرے نتائج سمیت افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

دوطرفہ تعلقات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ENGAGE AFRICA POLICY ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خارجہ نے کینیا کے ساتھ معیشت، تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں