بھارتی فسطائی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں: پاکستان

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت نے پاکستان اوردوسرے ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے لئے مالی سہولت اورہرقسم کی امدادفراہم کی ہے اور اپنے ان جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹی اورمن گھڑت اطلاعات کی بدنام زمانہ مہم چلائی

1714760
بھارتی فسطائی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں: پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی توجہ بھارت کی ہندوقوم پرست حکومت کی طرف سے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں حتمی حل نافذکرنے کے اقدام سے عالمی امن وسلامتی کو لاحق خطرے کی طرف مبذول کرائی ہے۔تخفیف اسلحہ اورسلامتی کے عالمی امورسے متعلق جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت سے نمٹنے کے لئے اپنی مکمل دفاعی صلاحیت برقراررکھے گا۔

منیراکرم نے بھارت کی فسطائی حکومت کے اقدامات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں استصواب رائے کرانے کامطالبہ کیاتاکہ کشمیری عوام اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت استعمال کرسکیں۔

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت نے پاکستان اوردوسرے ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے لئے مالی سہولت اورہرقسم کی امدادفراہم کی ہے اور اپنے ان جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹی اورمن گھڑت اطلاعات کی بدنام زمانہ مہم چلائی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کامقصدعلاقائی بالادستی اوربڑی طاقت کا درجہ حاصل کرناہے۔



متعللقہ خبریں