افغانستان میں امن سے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہوگی: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاک افغان یوتھ فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی تمام اقتصادی پالیسیوں کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے

1681929
افغانستان میں امن سے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہوگی: وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاک افغان یوتھ فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی تمام اقتصادی پالیسیوں کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے ،پاکستانی عوام افغانستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اُس وقت تک بھارت کے ساتھ مذاکرات کرے گا نہ افغان امن عمل میں بھارت کی شراکت تسلیم کرے گا جب تک وہ پانچ اگست 2019کا اقدام واپس نہیں لے لیتا اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحال نہیں کی جاتی جس کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان رہنمائوں کی طرف سے افغان بحران کا الزام پاکستان پر دینے کے حالیہ بیانات افسوس ناک ہیں کیونکہ یہ پاکستان ہی تھا جس نے طالبان کو پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے سخت جدوجہد کی ۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ بد قسمتی سے افغانستان میں یہ غلط فہمی موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں ،اِس کی بنیاد بھارتی پروپیگنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بھارت امن نہیں چاہتا کیونکہ وہ اِس وقت راشٹریہ سیوک سنگھ کے نظریے پر عمل پیرا ہے۔



متعللقہ خبریں