اسلام آباد میں سکیورٹی کی بہتر ی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اسلام آباد کو مثالی شہر بنائے، طاقتوروں کو پکڑیں، ملک کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ صرف غریب ہی قانون کی پکڑ میں آتا ہے

1660492
اسلام آباد میں سکیورٹی کی بہتر ی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں:  وزیرداخلہ شیخ رشید احمد

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ پارلیمان چل پڑی ہے، تین دن جو کچھ ہوا اسے عوام نے اچھی نظر سے نہیں دیکھا،

وزیر اعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اسلام آباد کو مثالی شہر بنائے، طاقتوروں کو پکڑیں، ملک کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ صرف غریب ہی قانون کی پکڑ میں آتا ہے۔

جمعہ کو یہاں ایگل سکواڈ کے فلیگ مارچ کی تقریب کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ دارالحکومت کو ایک مثالی شہر بنائے، اسلام آباد کو منشیات سے پاک کیا جائے اور آئس ، ہیروئن کے بڑے بڑے ڈیلرز اور ریکٹس کو پکڑا جائے، قانون صرف غریبوں کے خلاف حرکت میں نہ آئے، ملک کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ غریب قانون کی زد میں آ جاتا ہے جبکہ بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دوسرے شہروں سے بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوئی ہے۔ نواحی علاقوں میں مزید نئے تھانے بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں سکیورٹی کی بہتر ی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پولیس شہریوں کو عزت دے اور ایک عام شہری کام بھی باسانی ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے اور یہاں سے گزر کر آگے سیاحتی مقامات کی طرف بھی لوگ جاتے ہیں ۔

اسلام آباد میں ناکے ختم کردیئے ہیں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں اور سہولتیں پیدا کر رہے ہیں۔ ای پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے اور 2 ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ ملے گا۔ ویزہ سسٹم آن لائن کر دیا ہے۔ چینی شہریوںکو 90 دن کی بجائے 2 سال کا ویزہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں ایس ایچ اوز کو براہ راست فنڈ دے رہے ہیں۔ باہر سے بھی افسروں کو یہاں لا رہے ہیں۔ پولیس کے پاس فنڈز کی کمی ہے انہیں مزید وسائل دیں گے ، ان کی تنخواہیں اور الائونسز بھی بڑھائیں گے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں