وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پrجدہ پہنچ گئے

جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا

1636304
وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پrجدہ پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو جدہ پہنچ گئے۔جدہ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا پرجوش استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان دیوان شاہی روانہ ہوگئے ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیرداخلہ شیخ رشید احمداور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں اطراف دوطرفہ روابط، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گی جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی محنت کشوں کے لئے روزگار کے امکانات اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سمیت مجموعی دوطرفہ تعلقات پر مشاورت بھی ہو گی۔

دورے کے دوران متعدد معاہدات، مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخطوں کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران عمرہ کی بھی سعادت حاصل کریں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او۔آئی۔سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی ،مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی مساجد کے امام صاحبان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مشترک عقیدے، تاریخ اور باہمی حمایت پر قائم ہے۔ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو بے پناہ عزت وتکریم دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون اور علاقائی وعالمی امور خاص طورپر امت مسلمہ کو درپیش معاملات پر باہمی شراکت داری سے عبارت ہیں۔ سعودی عرب جموں وکشمیر پر او۔آئی۔سی کے رابطہ گروپ کا رکن بھی ہے۔ سعودی عرب میں بیس لاکھ سے زائد مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے کاوشیں کررہے ہیں۔ مسلسل اعلی سطحی دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو تقویت دینے اور قریبی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں