وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا کے خاتمہ کیلئے پاکستان،جرمنی باہمی تعاون بڑھانے پر زور

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیا ہے

1631241
وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی کا کورونا کے خاتمہ کیلئے پاکستان،جرمنی باہمی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں بڑھتے ہوئے رجحان میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک عمل بڑھانے پر زور دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب کو پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان کے مسلسل تعاون اور افغان امن عمل کیلئے مثبت کردار کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے جنگ بندی کے ذریعے تشدد میں کمی کی کوششوں پر زور دینے سمیت فوجیوں کے انخلاء اور افغان گروپوں کے ذریعے سیاسی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے مسلسل پیش رفت کی اہمیت پر زور دیا ۔



متعللقہ خبریں