پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید131افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک میں اُنچاس ہزار ننانو ے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار ایک سو بارہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ اکتالیس رہی

1631303
پاکستان  میں  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید131افراد جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک سو اکتیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران ملک میں اُنچاس ہزار ننانو ے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ ہزار ایک سو بارہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ اکتالیس رہی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 17 ہزار 811 ہوگئی ہے۔

جب کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران49 ہزار99 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں