پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر اپنے زوروں پر

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد89 ہزار 838 ہے

1630561
پاکستان میں  کورونا کی تیسری لہر اپنے زوروں پر

پاکستان میں کورونا وائرس سےایک دن میں مزید 151 مریض  اللہ کو پیارے ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 480 نئے واقعات سامنے آئے، جس کے بعد  ملک  میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 815,711 ہوگئی ہے

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد89 ہزار 838 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 699 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 708,193 ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں