حکومتی توجہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے پر مرکوز ہیں: وزیراعظم عمران خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے دورہ کے دوران ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی ارکانِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

1629050
حکومتی توجہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے پر مرکوز ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کرنے اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے پر مرکوز ہیں،پنجاب حکومت کرپشن کی شکایات کیلئے پورٹل بنائے، انکوائری کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ حکام کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے دورہ کے دوران ملتان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی ارکانِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، جمشید اقبال چیمہ، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء مخدوم ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی اور بڑی تعداد میں مقامی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے مسائل اور ان کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر گفتگو ہوئی



متعللقہ خبریں