وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون پر اظہار تشکر

وہ جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون اور ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے ایشیا بحر الکاہل کے ریجنل بیورو کے ڈائریکٹرKANNI WIGNARAJAسے ورچوئل گفتگو کر رہے تھے

1617852
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں اقوام متحدہ کے تعاون پر اظہار تشکر

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور 2030کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کردار اور معاونت کو سراہا ہے۔

وہ جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون اور ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے ایشیا بحر الکاہل کے ریجنل بیورو کے ڈائریکٹرKANNI WIGNARAJAسے ورچوئل گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے جاری منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری کو موثر طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس نے اپنی جغرافیائی و سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی اقتصادی اہداف میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حصول اور غربت کی شرح میں کمی ہماری حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کا ترقیاتی ادارہ اپنے منصوبوں کا دائرہ پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک بڑھائے گا۔KANNI WIGNARAJAنے اس موقع پر یقین دلایا کہ ادارہ پاکستان کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں