نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئےکارلانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آئی ٹی ماہرین مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ بھی موجود تھے

1615613
نوجوانوں کی صلاحیتوں کوبروئےکارلانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں بالخصوص کووڈ کے دوران تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، خصوصی ٹیکنالوجی زونز کا قیام آئی ٹی کے شعبہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آئی ٹی ماہرین مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شباہت علی شاہ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹینشل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹینشل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹٰی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹینشل موجود ہے، کوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ملک میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زیز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں