وزیراعظم عمران خان کابڑی معیشتوں پرموسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےمثبت سوچ اپنانےپرزور

انہوں نے کہا کہ 2000ء سے اب تک پاکستان میں اس مسئلے کی وجہ سے 9989 جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور تین ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس عرصے میں 152 مرتبہ شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے

1612614
وزیراعظم عمران خان کابڑی معیشتوں پرموسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےمثبت سوچ اپنانےپرزور

وزیراعظم عمران خان نے اہم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں اور پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ملکوں کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے مالی معاونت فراہم کریں۔
برطانیہ کے اخبار دی ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو آٹھواں بڑا متاثرہ ملک قرار دیا گیا ہے اور ہر دہائی میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2000ء سے اب تک پاکستان میں اس مسئلے کی وجہ سے 9989 جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور تین ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس عرصے میں 152 مرتبہ شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج کا صرف ایک فیصد حصہ خارج کرتا ہے اس کے باوجود وہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں کمی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2030ء تک انرجی مکس کا 60 فیصد حصہ صاف اور سرسبز توانائی کی طرف سے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ 30فیصد ٹرانسپورٹ کو بجلی کے استعمال پر لایا جائیگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے جنگلات کو 2023ء تک پندرہ فیصد اور ساحلی علاقوں میں دس فیصد تک بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کیلئے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔



متعللقہ خبریں