وزیرخارجہ د وشنبے میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پرپروسس وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

دفترخارجہ کےمطابق کانفرنس کا موضوع ہے۔''امن اور ترقی کیلئےاتفاق رائے کومستحکم کرنا'' وزیر خارجہ بیان جاری کرینگے جس میں افغان امن عمل میں پاکستان کےمثبت کردار اورعلاقائی فریم ورک کےاندر افغانستان کی ترقی اوررابطےکے لئے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کیا جائےگا

1610346
وزیرخارجہ د وشنبے میں ہارٹ آف ایشیا استنبول پرپروسس وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کود وشنبے میں ہونیوالے ہارٹ آف ایشیا استنبول پر پروسس وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔

دفترخارجہ کے مطابق کانفرنس کا موضوع ہے ۔''امن اور ترقی کیلئے اتفاق رائے کو مستحکم کرنا''
وزیر خارجہ بیان جاری کرینگے جس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور علاقائی فریم ورک کے اندر افغانستان کی ترقی اور رابطے کے لئے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کیا جائے گا۔
کانفرنس کے موقع پر وزیر خاجرہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کرینگے۔
دوشنبے کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ تاجکستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ رابطہ کرینگے۔



متعللقہ خبریں