سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر مقرر

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے پر پی ڈی ایم قیادت کو اعتماد میں لیں گے، یوسف رضا گیلانی

1609510
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر مقرر

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے ان کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، اے این پی، جماعت اسلامی اور آزاد ارکان نے حمایت کی۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے پر پی ڈی ایم قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پی ڈی ایم میں نئی بات نکلی کہ استعفوں کے بغیر دھرنوں کا فائدہ نہیں ہے، اگرچہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کیا تھا کہ استعفوں کا آپشن آخری ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے ہم  نےقانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ پی ڈی ایم نے تمام ضمنی الیکشن جیتے جبکہ بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کی تیاری کر رکھی تھی۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میاں نواز شریف نے الیکشن بائیکاٹ کا سوچا تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ کچھ روزقبل مریم نوازنے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا۔



متعللقہ خبریں