پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، اسد عمر

1609532
پاکستان  میں کورونا کی تیسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی

مثبت کیسز میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،  جن کے نتیجے میں4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں ابتک کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 21 ہزار 7 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی۔ اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 282 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب  اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے، فیصلوں پرعمل درآمد نہیں ہو رہا، صورتحال بہتر نہ ہوئی تو سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے، کورونا کی تیسری لہر خطرناک اور مہلک ہے، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، برطانیہ سے آئی نئی کورونا کی قسم زیادہ خطرناک ہے، تیزی سے پھیلتی ہے، لوگوں کو اندازہ نہیں کورونا کی تیسری لہر کتنی خطرناک ہے، وبا کا پھیلاؤ صرف پاکستان نہیں پورے خطے میں ہے، بھارت، بنگلادیش میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔



متعللقہ خبریں