خواتین ذمہ دار کردار ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لئے ضروری ہے:صدرعارف علوی

انہوں نے یہ بات ہم وومن لیڈرز ایوارڈ 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس اہتمام ہم نیٹ ورک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا قیام ایک بدلتاہوا پاکستان ، ترقی پسند پاکستان اور کامیاب پاکستان کا حصول صرف اسی وق ممکن ہو سکتا ہے

1607405
خواتین ذمہ دار کردار ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لئے ضروری ہے:صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرہ اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین کے لئے ایک صحتمندانہ اور محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں کیونکہ ان کا مکمل اور ذمہ دار کردار ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بات ہم وومن لیڈرز ایوارڈ 2021 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس اہتمام ہم نیٹ ورک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا قیام ایک بدلتاہوا پاکستان ، ترقی پسند پاکستان اور کامیاب پاکستان کا حصول صرف اسی وق ممکن ہو سکتا ہے جب خواتین ذمہ داری کے ساتھ اپنا مکمل کردار ادا کریں گی۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو تعلیم و صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ معاشرہ اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس حد تک ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی طرح ہر اساں نہ ہوں اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے کوششیں عشروں سے جاری ہیں۔ انہوں نے فاطمہ جناح، بیگم رانا لیاقت علی خان کے فعال کردار کی بھی تعریف کی اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسلام میں اس وقت خواتین کو حقوق دیئے جب معاشرہ میں خواتین کو حقوق دینے کا کوئی تصور نہ تھا۔ صدر نے خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے آواز اٹھائی اور کہا کہ کم غذائیت کا خاتمہ کیاجائے گاور لڑکیوں کی بہتر پرورش کی جائے ۔ انہوں نے خواتین کو مالی طورپر بااختیار بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو 2 فیصد مارک اپ سے کم سطح پر 50 لاکھ روپے تک کے قرضے کی حکومت کی خصوصی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔



متعللقہ خبریں