وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ

وہ افغان صدرکے خصوصی نمائندے عمر دائود زئی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی

1591142
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وہ افغان صدرکے خصوصی نمائندے عمر دائود زئی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے مسلسل واقعات سے افغان امن عمل میں ہونیوالی پیشرفت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں