الیکشن کمیشن ایک آزادادارہ ہے: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آزادانہ، منصفانہ اورشفاف اندازمیں انتخابات کرانے کے لئے جدوجہد کی ہے

1590432
الیکشن کمیشن ایک آزادادارہ ہے: وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزادادارہ ہے اور وہ کسی سیاسی مداخلت کے بغیراپنی ڈیوٹی انجام دے رہاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے آزادانہ، منصفانہ اورشفاف اندازمیں انتخابات کرانے کے لئے جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ ضمنی انتخابات تحریک انصاف کے منشورکے مطابق کسی اثرورسوخ کے بغیر آزادانہ کرائے گئے اورحکومت آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے75ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کااعلان کرناچاہیے۔
شبلی فرازنے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ کانظام متعارف کرائے گی۔



متعللقہ خبریں