پاکستان میں3ماہ بعدکورونا سےکم ترین اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہو گئی ہے

1588015
پاکستان میں3ماہ بعدکورونا سےکم ترین اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید16اموات اور ایک ہزار160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 5 لاکھ35 ہزار491 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 485، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں