حکومت نہ تواسرائیل کوتسلیم کرنےجارہی ہےاور نہ ہی وہ ختم نبوت کےقانون میں کوئی ترمیم کریگی: وزیرداخلہ

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں جو کشمیر پارلیمانی کے چیئرمین رہے ، کشمیر کے نصب العین اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے گرانقدر خدمات انجا م دی ہیں

1570296
حکومت نہ تواسرائیل کوتسلیم کرنےجارہی ہےاور نہ ہی وہ ختم نبوت کےقانون میں کوئی ترمیم کریگی: وزیرداخلہ

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت نہ تو اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہی ہے اور نہ ہی وہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم کرے گی۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں جو کشمیر پارلیمانی کے چیئرمین رہے ، کشمیر کے نصب العین اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے گرانقدر خدمات انجا م دی ہیں۔
براڈ شیٹ کے معاملے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بتائیں کہ انہیں براڈشیٹ کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کیلئے کون قابل قبول ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور جو بھی اس میں ملوث تھا اس کا احتساب ہوگا



متعللقہ خبریں