پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی

1567431
پاکستان میں کورونا کی تازہ صورتحال

اطلاع کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار772 افراد میں کورونا کی تشخیص  ہوئی ہے  اور 48 افراد کورونا کا نشانہ بن گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 772 افراد میں کورونا کی تشخیص جب کہ 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار517 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 نئے ٹیسٹ کئے گئے 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں