مسئلہ کشمیر پر حمایت و تعاون کی وجہ سے ہم ترکی کے شکر گزار ہیں: انور خان

ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات پوری دنیا میں رشک کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، دونوں ملک سیاسی، فوجی، عوامی نیز زندگی کے ہر شعبے میں باہمی اتحاد اور افہام و تفہیم  کی حالت میں ہیں: ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

1563707
مسئلہ کشمیر پر حمایت و تعاون کی وجہ سے ہم ترکی کے شکر گزار ہیں: انور خان

پاک فضائیہ کے کمانڈر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات پوری دنیا میں رشک کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

اناطولیہ خبر رساں یجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں  انور خان نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان سیاسی، فوجی، عوامی نیز زندگی کے ہر شعبے میں باہمی اتحاد اور افہام و تفہیم کی حالت میں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان بے مثال باہمی تعلقات کو دنیا بھر میں رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان تعلقات کا نسل در نسل منتقل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ قبرص، شام اور عراق سے متعلقہ سکیورٹی مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  جیسے امتحانات میں پاکستان  نے ہمیشہ ترکی کا ساتھ دیا ہے۔ مذکورہ مسائل پر قابو پانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا دوام نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور داعش ملکی امن و سلامتی کے لئے ایک کھُلا خطرہ ہیں ۔ پاکستان  بھی اپنی ملکی حدود میں ان سے مشابہہ مسائل کے خلاف نبرد آزما ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقے اور خاص طور پر مسلمان ممالک کے لئے استحکام ، امن اور خوشحالی کے بارے میں ترکی اور پاکستان مشترکہ ویژن کے حامل ملک ہیں۔ مسئلہ قاراباغ کے معاملے میں ترکی نے آذربائیجان کے ساتھ جو تعاون کیا وہ اس کی ایک کھُلی مثال ہے۔

ائیر چیف مارشل نے مسئلہ کشمیر پر بھی ترکی کے تعاون و حمایت  کا شکریہ ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں