ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریےکی پیروی کررہی ہے،منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے  مستقل مندوب  منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل کے سامنے بھارتی جارحیت کے سارے پول کھول دیے

1563024
ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریےکی پیروی کررہی ہے،منیر اکرم

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی  کی انتہا پسند نیشنلسٹ تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے نمٹنے کے لیے ایک عملی منصوبہ پیش کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے  مستقل مندوب  منیر اکرم نے 15 رکنی سلامتی کونسل سے درخواست کی کہ ’’ تشدد پسند اور انتہا پسند گروہوں‘‘ کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی طرح کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔کیونکہ اس طرح کی پرتشدد، نسل پرست اور انتہا پسند دہشت گردی یقینی طور پر شدت انگیز کاروائیوں کو شہہ دے گی اور  اس سے داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے بیانیہ کی توثیق بھی ہو گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی، ہندوتوا نظریےکی پیروی کررہی ہے جس سے بھارت میں مسلم آبادی کو خطرہ ہے

جناب منیر اکرم نے اقوام متحدہ  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہشت گردی کے زمر ے میں آنے والے مگر نظرانداز ہونے والے  بعض پہلوؤں پرغور لازمی ہے جس میں سے ایک ریاستی دہشت گردی بھی ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جانب سے جاری ہے، بھارتی فوج جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔



متعللقہ خبریں