کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے: عمران خان

اتوار کو سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام چوروں کیلئے باہر نہیں نکلتے، موجودہ حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے اہم اور مشکل فیصلے کئے ہیں

1561125
کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے سوئچ دبانے سے نہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی نہیں ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج پر اتنا دبائو ڈالے کہ وہ منتخب حکومت گرا دے، کرپٹ عناصر کو این آر او دینے سے ملک کا نقصان ہوگا۔

اتوار کو سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام چوروں کیلئے باہر نہیں نکلتے، موجودہ حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے اہم اور مشکل فیصلے کئے ہیں، ملکی درآمدات اور تعمیراتی شعبہ ترقی پا رہا ہے، اقتصادی اشاریے مثبت ہیں، ٹیکس نظام میں شفافیت کیلے جدید ٹیکنالوجی لائیں گے، احساس پروگرام اور ہیلتھ کارڈ حکومت کے انقلابی اقدامات ہیں، بیورو کریسی کے ڈھانچہ میں اصلاحات لا رہے ہیں، ماضی کی وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، الیکٹرک وہیکل پالیسی سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، 2021ء کے آخر تک پنجاب اور کے پی کے کے ہر غریب خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، فرقہ وارانہ شدت پسندی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، بھارت جب تک 5 اگست 2019ء کے اقدامات واپس نہیں لیتا اس کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے قرضے کئی گنا بڑھ گئے اور یہ سارے ملک لوٹ لوٹ کر چوریاں کرکے امیر سے امیر تر ہوتے گئے، وزیراعظم نے کہا کہ مجھے انکو این آر او دینے میں آخر کیا مسئلہ ہے ، مجھے مسئلہ نہیں ہے لیکن جنرل ریٹائرڈ مشرف نے انکو این آر او دیا اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک کا بیڑا غرق ہوا اور قرضے بے تحاشا بڑھ گئے، آج ہم جتنا ٹیکس جمع کرتے ہیں، اسکا بیشتر حصہ ان قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے جو سابق حکومتوں نے لیے اور ہمارے پاس ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیسہ نہیں ہوتا، سارے وہ ملک جو قرضوں میں جکڑے گئے اور وہاں کے عوام بدحال ہیں اسکی وجہ ہی یہی ہے کہ حکمران طبقہ نے پیسہ چوری کیا اور باہر جاکر جائیدادیں اور محلات بنالیے۔



متعللقہ خبریں