لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ، 6 افراد زخمی

حملے کے بعد علاقے میں بعض مکانات اور گاڑیاں ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں

2132850
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ، 6 افراد زخمی

اسرائیل، غزّہ میں قتل عام کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

لبنان کے جنوبی علاقے 'بنت جبیل' میں اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ضلع نباتیہ کے علاقے چیبا کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد علاقے میں بعض مکانات اور گاڑیاں ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ تحریک حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں میں اپنے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے سرحدی علاقے میں  واقع آبادی میرون پر ہزاروں کی تعداد میں کاتوشیا میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

علاقے میں بڑھتی کوئی کشیدگی ،لبنان کے جنوب میں، مہاجرین کی ایک نئی لہر کا سبب بن گئی ہے۔

حالیہ حملوں کے بعد نباتیہ کے بیسیوں مکین گھر بار ترک کر کے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں