اسرائیلی فوج نے اریحا میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی دریائے اردن کے شہر اریحا کو داخلے و خروج کے لئے بند کر کے گھر گھر تلاشیاں شروع کر دیں

2121589
اسرائیلی فوج نے اریحا میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

اسرائیلی فوج نے مغربی دریائے اردن کے شہر اریحا  کو داخلے و خروج کے لئے بند کر کے گھر گھر تلاشیاں شروع کر دی ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی اردن  میں گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی اور علاقے میں فوجی متعین کر دیئے ہیں۔

اریحا کو داخلے اور خروج کے لئے بند کر   دیا گیا ہے اور صبح کے وقت پیش آنے والے واقعے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں  سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے واقعے سے متعلق جاری کردہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ  اریحا سے منسلک گاوں الاوجہ کے جوار سے ایک مسلح فلسطینی نے علاقے  کی گاڑیوں پر فائر کھولا ہے۔

اسرائیل ہنگامی امدادی سروس 'ریڈ داودی اسٹار'  نے ،صبح کے وقت دریائے اردن کے مغربی کنارے کی اردن وادی پر کئے گئے اس مسلح حملے میں، 3 یہودی آباد کاروں کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل ایک طرف 7 اکتوبر 2023 سے غزّہ کی پٹّی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف اسرائیلی فوج دریائے اردن کے مغربی کنارے میں چھاپے اور گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بڑھتی ہوئے گرفتاریاں اور چھاپے علاقائی کشیدگی میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں