اسرائیلی فوجیوں کا مغربی کنارے پر دھاوا،دو فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوجیوں نے جینن شہر کے مغرب میں واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ میں موجود  نوجوانوں کے گروپ پر گولی باری کر دی جس میں دو نوجوان ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے

2132705
اسرائیلی فوجیوں کا مغربی کنارے پر دھاوا،دو فلسطینی ہلاک

 اسرائیل نے  اب غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی دہشتگردی شروع کر دی ہے ۔

 اسرائیلی فوجیوں نے جینن شہر کے مغرب میں واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ میں موجود  نوجوانوں کے گروپ پر گولی باری کر دی ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دو نوجوان ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

 اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل،نابلوس، تل کریم اور کالکیلیہ نامی شہروں پر بھی دھاوا بولا ۔

 فوجیوں نے ان شہروں میں مکانوں اور دوکانوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیوں کو  قبضے میں لے لیا ۔

 سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے مغربی کانرے اور مشرقی القدس میں 491 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں