سلیمانیہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ،4 یمنی مزدور ہلاک

عراقی شہر سلیمانیہ میں کور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں  چار یمنی مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے

2132710
سلیمانیہ گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ،4 یمنی مزدور ہلاک

 عراقی شہر سلیمانیہ میں کور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں  چار یمنی مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 حملے کے بعد گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے  جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئیں۔

حکام نے  واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 حکام کا مزید کہنا ہے کہ  گیس فیلڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں  بجلی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔

 حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ امریکہ نے اس واقعے  کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ اس گیس فیلڈ کو ماضی میں بھی متعدد بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں