فلسطین حکومت کو تسلیم کیا جائے: اشتیہ

فلسطین حکومت کو تسلیم کیا جائے، اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے اور ان موضوعات پر بین الاقوامی کوششوں میں اضافہ کیا جائے: وزیر اعظم محمد اشتیہ

2103992
فلسطین حکومت کو تسلیم کیا جائے: اشتیہ

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ 'فلسطین حکومت' کو تسلیم کیا جائے۔

فلسطین وزارت اعظمیٰ دفتر کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اشتیہ نے 60 ویں میونخ  سکیورٹی کانفرنس  کے دائرہ کار میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ  ایڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں اشتیہ نے غزّہ کی پٹّی میں فلسطینی عوام پر حملوں کے فوری سدّباب پر بات چیت کی اور کہا ہے کہ فلسطینی حکومت کو تسلیم کیا جانا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینا اور اقوام متحدہ سے، قبضے کے مکمل خاتمے سے متعلق، فیصلہ جاری کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں بین الاقوامی کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔

اشتیہ اور ایڈ نے،  7 اکتوبر سے جاری حملوں کی وجہ سے غزّہ کے محفوظ قرار دیئے گئے اور فلسطینی مہاجرین سے کھچا کھچ بھرے علاقے 'رفح' پر اسرائیل کے برّی  حملوں پر بات کی  اور  متنبہ کیا ہے کہ "رفح پر  حملے ایک قتل عام اور مکمل تباہی کا موجب بن سکتے ہیں"۔

اشتیہ نے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات میں، غزّہ کی پٹّی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینی عوام پر، حملوں کو روکوانا اور امدادی سامان کی علاقے تک رسائی کے لئے تمام سرحدی دروازوں کو کھلوانا شامل ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو  کا کابینہ میں پیش کردہ  اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے  فلسطینی حکومت کو یک طرفہ شکل میں تسلیم  کئے جانے  کے خلاف اعتراض پر مبنی فیصلے کو اتفاقِ رائے سے قبول کر لیا گیا تھا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ فلسطینی حکومت کا قیام ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ اسرائیل کے پاس، فلسطین کے ساتھ  قیام امن کے لئے، ایک بہترین موقع ہے۔

بلنکن نے کہا تھا کہ اسرائیل کا زیادہ بہتر ساجھے دار بننے کے لئے فلسطینی حکومت کو دوباہ بحال کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں