لبنان میں اقتصادی بحران کے باعث بلدیاتی انتخابات کو مزید ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ

لبنانی پارلیمنٹ کے ایوان صدر کے دفتر سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کے لیے بند کمرے میں اجلاس ہوا

1976580
لبنان میں  اقتصادی بحران کے باعث بلدیاتی انتخابات کو مزید ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ

لبنانی پارلیمنٹ نے اقتصادی بحران کے باعث بلدیاتی انتخابات کو مزید ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے ایوان صدر کے دفتر سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کے لیے بند کمرے میں اجلاس ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اجلاس میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں، ناکافی مالی اور لاجسٹک وسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو 31 مئی 2024 تک ملتوی کرنے کا اکثریتی ووٹوں سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں  کرسچن لبنانی فورسز پارٹی اور کتائب پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور کہا ہے کہ آئین کے مطابق اسمبلی کا اجلاس صرف صدر کے انتخاب کے لیے منعقد کیا جا سکتا ہے۔

لبنان میں بلدیاتی انتخابات عام طور پر 15 مئی 2022 کو ہونے والے عام انتخابات کے ساتھ ہونے تھے۔

تاہم، اسمبلی نے اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر انتخابات کو مئی 2023 تک ملتوی کر دیا۔



متعللقہ خبریں