اسرائیل: وزیر اعظم یائر لاپڈ نے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے

وزیر اعظم یائر لاپڈ نے، امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان  کے درمیان، بحری حدود  کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے

1898583
اسرائیل: وزیر اعظم یائر لاپڈ نے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے

اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لاپڈ نے، امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان  کے درمیان، بحری حدود  کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

اسرائیل حکومت کے پریس آفس نے جاری کردہ تحریری بیان  میں کہا ہے کہ لاپڈ نے امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان بحری حدود کے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ یہ سمجھوتہ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کو اور بحری حدود کے تعین کو یقینی بنائے گا۔

آج اسرائیل حکومت کی خصوصی نشست میں سمجھوتے کی منظوری دی گئی تھی۔

اسرائیل وزارت توانائی کے ڈائریکٹر جنرل لائر شِلاٹ  سمجھوتے کی کاپی کے ساتھ لبنان کے جنوبی علاقے ناکورا میں واقع اقوام متحدہ  کی عبوری ڈیوٹی فورس بیس  کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

ہمسایہ ممالک کے حالتِ جنگ میں ہونے اور سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی  کی وجہ سے سمجھوتہ متن کے تبادلے کے لئے پریس کے لئے کھُلی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

لبنانی اور اسرائیلی وفود، لبنان کے جنوبی علاقے ناکورا میں واقع اقوام متحدہ عبوری ڈیوٹی فورس کی بیس پر، اقوام متحدہ اور امریکی حکام کی وساطت سے علیحدہ کمروں میں سمجھوتے کی کاپی کا تبادلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تقریباً 860 مربع کلو میٹر بحری علاقے  پر عدم مفاہمت پائی جاتی ہے۔ دونوں ممالک اس علاقے کے بحری طاس پر ملکیت کے دعوے دار ہیں۔

لبنان کے صدر میشل عون نے بھی آج اسرائیل کے ساتھ بحری حدود کے سمجھوتے کے لئے حتمی بِل پر دستخط کر دئیے تھے۔



متعللقہ خبریں